عزاداروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں برکات رضوی

محرم کا تقدس بحال رہنا چاہئے، سید برکات احمد رضوی

محرم کے دوران عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی نے تعلقہ ایڈمنسٹریٹرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ محر م الحرام سے قبل امام بارگاہوں کے علاقوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، پانی کی دستیابی، خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور محرم کا تقدس بھی بحال رہے۔
Load Next Story