تعلیم زندگی میں فیصلے کی صلاحیت بڑھاتی ہےمائیکل ڈوڈمین

پاکستانیوںنے 200 اسکالر شپ حاصل کی ہیں،بین الاقوامی ہفتہ تعلیم پر خطاب.

بنیادی تعلیم کے معیارکی بہتری کے لیے پاکستانی طلبا کوتربیت دی جارہی ہے. فوٹو اے پی پی

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہاہے کہ تعلیم انسانی زندگی میں فیصلے کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔


تعلیم کے ذریعے انسان اپنی زندگی میں جمہوری حقوق حاصل کرکے اس پرعمل کرسکتاہے تعلیم کے میدان میں پاکستان دنیا کے دیگرممالک کی نسبت امریکا سے سب سے زیادہ تعلیمی امداد حاصل کرنے والاملک ہے صرف 2011 میں پاکستانیوں نے 200 فل برائٹ اسکالر شپ حاصل کی ہیں جو دیگر ممالک سے زیادہ ہیں ان خیالات کااظہار انھوںنے ''بین الاقوامی ہفتہ تعلیم''کے موقع پر منعقدہ ''کالج فیئر'سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کااہتمام کراچی میں امریکی قونصل خانے نے ''یوایس ایجوکیشنل فائونڈیشن ان پاکستان''(یوایس ای ایف پی) اور ''پاکستان امریکن کلچرسینٹر''(پی اے سی سی )کے اشتراک سے کیاتھا جس کا مقصد امریکا میں جامعات کی سطح کی تعلیم کی ترویج کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ہفتہ تعلیم امریکا کی جانب دنیا میں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت بیرون ملک تعلیم کواجاگرکرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اس موقع پر 20 سے زائد امریکی کالجوں اورجامعات کے فارغ التحصیل طلبہ نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا،امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سندھ میں سیلاب سے تباہ حال اسکولوں کی تعمیر نوکاکام بھی کررہی ہے جبکہ پاکستان میں بنیادی تعلیم کے معیارکی بہتری کے لیے طلبا کوتربیت بھی دی جارہی ہے۔
Load Next Story