اہلسنت کے قتل کیخلاف لانگ مارچ کیا جائیگاعلامہ لدھیانوی

یوم فاروق اعظم ؓعقیدت سے منایا جائیگا،کراچی میں اجلاس و پریس کانفرنس سے خطاب.

یوم فاروق اعظم ؓعقیدت سے منایا جائیگا،کراچی میں اجلاس و پریس کانفرنس سے خطاب. فوٹو: فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی صدر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ اہلسنت عوام کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کیخلاف 10 جنوری کو کراچی سے اسلام آباد تک تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کیا جائے گا۔


حکومت کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ بند کرائے اور محرم کے دوران اہلسنت و الجماعت کے تحت نکلنے والے جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہاکہ یکم محرم الحرام یوم فاروق اعظم ؓ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اور جلسے و جلوس اور سیمینارز منعقد کرکے حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یوم فاروق اعظم ؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔

23نومبر کوکراچی میں یوم احتجاج اور 30نومبر کوملک بھرمیں ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ 10جنوری کوکراچی سے تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کاآغازہوگا جس کا اختتام اسلام آباد پر ہوگا،اس سال بھی حسب روایت عشرہ فاروق ؓو حسین ؓمنایا جائے گا،مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس جامع مسجد صدیق اکبر ؓ ناگن چورنگی کراچی میں منعقد ہوا، دریں اثنا گذشتہ روز نارتھ کراچی میں شہید ہونے والے کارکن محمدعرفان کی نماز جنازہ قائداہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی امامت میں ناگن چورنگی پراداکی گئی بعدازاں انھیں نارتھ ناظم آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Load Next Story