کنواری کالونی گرفتارملزمان کی نشاندہی پرپلاٹ سے9 دستی بم برآمد
خالی پلاٹ میں 9 دستی بم چھپائے گئے تھے۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پسپا ہوکر پولیس کو علاقے سے واپس لوٹنا پڑا۔ فوٹو: فائل
منگھوپیر کنواری کالونی میں پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پلاٹ سے9 دستی بم برآمد کرلیے۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پسپا ہوکر پولیس کو علاقے سے واپس لوٹنا پڑا ، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا اور علاقے میں شدید وخوف وہراس پھیل گیا جبکہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔
ایس ایچ او منگھوپیر ناصرمحمود نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاند ہی پر کنواری کالونی میں ابراہیم مسجد والی گلی میں پولیس پارٹی بم ڈسپوزل یونٹ کے ہمراہ پہنچی تھی جہاں خالی پلاٹ میں 9 دستی بم چھپائے گئے تھے، جیسے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو اطراف میں واقع مکانات سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اسی دوران کھدائی کرکے پلاٹ سے 9دستی بم برآمدکرلیے گئے جنھیں بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔