14خطرناک دہشت گرد گرفتارحساس تنصیبات کے نقشے برآمد

اسلحہ بھی ملا،حساس اداروں نے مشترکہ طور پر ملزمان سے تفتیش شروع کردی.

اسلحہ بھی ملا،حساس اداروں نے مشترکہ طور پر ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی سے 14 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے حساس تنصیبات ، سرکاری عمارتوں کے نقشے اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرائے کے قاتل ہیں انھیں مختلف شخصیات رقوم دے کر شہر کے حالات خراب کرا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے بعض کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی ہے جبکہ چند روز قبل کراچی میں ایک بس سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی شہر میں حالات خراب کرنے کے لیے منگوایا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مختلف حساس تنصیبات ، جیل افسران اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ جلوسوں کو نشانہ بنانے کے لیے لاکھوں روپے فراہم کیے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جیلوں میں بند بعض خطرناک ملزمان ان سے رابطے میں ہیں جن کی ہدایت پر مختلف افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد کراچی کے بعض علاقوں میں آپریشن کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
Load Next Story