سڑکوں کی استرکاری محرم سے قبل مکمل کی جائے ایڈمنسٹریٹر
مالی بحران کے شکار ٹائونزکوفنڈز فراہم کرینگے،لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے۔
ایڈمنسٹریٹرمحمدحسین سید محرم الحرام میںامن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ تمام ٹائونز اپنی اپنی حدود میں مجالس کے مقامات اور محرم الحرام کے جلوس کے گزرنے کے راستوں پر صفائی کو یقینی بنا ئیں۔
اسٹریٹ لائٹس فوری درست کی جائیں اور سڑکوںکی استرکاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہارانھوں نے منگل کے روز سوک سینٹر کے سبزہ زار پر منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں ، مساجد اور عزاداروں کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان اور ڈائریکٹر نعمان ارشد کو فوکل پرسن مقرر کیا جو علما اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے رابطے میں رہ کر ان کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ایسے ٹائونز جنھیں مالی بحران کا سامنا ہے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انھوں نے کے ای ایس سی کی انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ محرم الحرام کے دوران ہرگز لوڈشیڈنگ نہ کی جا ئے یا اگر ضروری ہو تو مجالس اور جلوس کے اوقات کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی اپنی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے جلوس کے راستوں میں سیوریج کی لائنوں کی درستگی کا کام انجام دے اور جلوس کے مقررہ راستوں میں کہیں بھی سیوریج کا پانی کھڑا نہ ہو ، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروس ، ریسکیو یونٹ، میونسپل سروسز کے عملے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو محرم الحرام میں مکمل فعال رکھا جائیگا۔