حسینہ واجد اسلام آباد کانفرنس میں شرکت سے انکار
وزیرخارجہ نمائندگی کرسکتے ہیں،معافی مانگے بغیردورہ مناسب نہیں، بنگلہ دیش
وزیرخارجہ نمائندگی کرسکتے ہیں،معافی مانگے بغیردورہ مناسب نہیں، بنگلہ دیش. فوٹو اے ایف پی
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدنے اسلام آباد کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان سید مسعود خوندکر نے اے ایف پی کو بتایا کہ وزیراعظم اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی، وزیراعظم ہاؤس کے ایک افسر نے رازداری کی شرط پر اس خبر کی تصدیق کی کہ وزیراعظم 22نومبر کو اسلام آباد میںہونے والی8ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی، بنگلہ دیش کی نمائندگی وزیرخارجہ دیپو مونی کرسکتے ہیں۔ تاہم کسی بھی افسر نے وزیراعظم کے شرکت نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان معافی مانگے۔ڈھاکا سے نکلنے والے روزنامے ڈٰلی اسٹار کے مطابق پالیسی سازوں نے حسینہ واجد کو مشورہ دیا ہے کہ 'بنگالیوں کی نسل کشی'پرپاکستان کی رسمی معافی کے بغیر وہاںکادورہ نامناسب ہو گا۔دونوں ملکوں کے تعلقات2009میں عوامی لیگ کی حکومت آنے کے بعد سے سرد مہری ہے۔ تاہم حسینہ واجد نے 1999میں پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔