ترسیلات زر بڑھنے کا عمل رک گیا مارچ میں9فیصد کمی

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیون نے 14 ارب 15کروڑ 76لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن بھجوائے

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیون نے 14 ارب 15کروڑ 76لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن بھجوائے فوٹو: اے ایف پی/فائل

BAHAWALPUR:
پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافے کاعمل رک گیا، گزشتہ ماہ 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، متحدہ عرب امارات سے رقوم کی آمد9کروڑ 46لاکھ 70ہزار ڈالر، امریکا سے 2کروڑ 76لاکھ 80ہزار ڈالر، برطانیہ سے1کروڑ88لاکھ50ہزارڈالر اور خلیجی ممالک سے آمدہ ترسیلات زر میں 4کروڑ 47لاکھ10ہزار ڈالر کمی ہوئی تاہم سعودی عرب، یورپی یونین اور دیگر ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 46کروڑ 87لاکھ 60ہزار ڈالررہی جو فروری 2016 کے مقابلے میں منفی 3.14 فیصد اور مارچ2015 کے مقابلے میں منفی 8.69 فیصد ہے تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیون نے 14 ارب 15کروڑ 76لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13ارب 59 کروڑ 49 لاکھ 50ہزار ڈالر کے مقابلے میں 4.14 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2016 میں سعودی عرب سے آنے والی رقوم 48کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 50 کروڑ 60لاکھ 50ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات سے آمد 41 کروڑ 49لاکھ 70ہزار سے گھٹ کر32کروڑ 3 لاکھ ڈالر، امریکا سے 21کروڑ 16لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 18کروڑ 39 لاکھ 20ہزار ڈالر، برطانیہ17کروڑ 61 لاکھ 30ہزار ڈالر سے کم ہو کر 15 کروڑ 72لاکھ 80 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19 کروڑ 84لاکھ 60ہزار ڈالر سے گھٹ کر15کروڑ 37لاکھ 50 ہزار ڈالر ، یورپی یونین کے ملکوں سے 2کروڑ 61لاکھ 40 ہزار ڈالر سے بڑھ کر2کروڑ 65لاکھ 40ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر 9کروڑ 15لاکھ 10 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 12کروڑ 9لاکھ 20 ہزار ڈالر رہیں۔
Load Next Story