فرینکلین روزجیل کی ہوا کھانے کے بعد نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ
انھیں ورک ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ میں مقیم رہنے پر سزا دی گئی تھی۔
44 سالہ فرینکلین نے کیریبیئن ٹیم کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 27 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر فرینکلین روز نیوزی لینڈ میں جیل کی ہوا کھانے کے بعد ڈی پورٹ کردیے گئے، انھیں یہ سزا ورک ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود وہاں مقیم رہنے پر دی گئی۔
44 سالہ فرینکلین نے کیریبیئن ٹیم کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 27 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، انھیں آکلینڈ یونیورسٹی کرکٹ کلب میں کوچنگ کیلیے 2011 میں ورک ویزا ملا جس کی مدت 2012 میں مکمل ہوگئی مگر وہ واپس نہیں گئے، 4 مارچ کو انھیں ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے وہ جیل منتقل ہوئے اور اب منگل کو انھیں ڈی پورٹ کردیا گیا، نیوزی لینڈ میں رہنے کیلیے آخری اپیل امیگریشن وزیر کریگ فوس نے مسترد کردی تھی۔