حج کرپشن کی تحقیقات میں عدم تعاون پراسماعیل قریشی کونوٹس
گورنر پنجاب زین سکھیراکی ڈگری کی تصدیق میںرکاوٹ ہیں،انکوائری افسرکی رپورٹ
گورنر پنجاب زین سکھیراکی ڈگری کی تصدیق میںرکاوٹ ہیں،انکوائری افسرکی رپورٹ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل حج رائوشکیل کی تقرری کرنے والے سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو حج کرپشن کیس میں انکوائری ٹیم سے عدم تعاون پر پیشی کیلیے نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کوگرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا جائے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے حسین اصغر نے حج کرپشن کیس کے بارے میں رپورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کی اورکہا کہ کچھ عرصہ اس کیس سے لاتعلق رہنے کی وجہ سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم انھوں نے جلد بہتر نتائج دینے کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے کہاکہ رائو شکیل کو ڈائریکٹر جنرل حج مقررکرنا سب سے زیادہ مشکوک معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہورہی ہے، انکوائری افسر نے کہا کہ وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی سے بھی مزید معلومات حاصل کی جائیں گی ۔انھوں نے کہاکہ زین سکھیرا کی ڈگری کی تصدیق کے راستے میں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ بڑی رکاوٹ ہیں، وائس چانسلر بھی تعاون نہیںکر رہے۔