’’ریٹائرڈ ہارٹ‘‘ جیمز ٹیلر کے اچانک فیصلے پر انگلش کرکٹرز دل گرفتہ
ٹیلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ہمارے لیے غمناک دن ہے ہمیں یقین نہیں آرہا، این بیل
ٹیلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ہمارے لیے غمناک دن ہے ہمیں یقین نہیں آرہا، این بیل۔ فوٹو: فائل
جیمز ٹیلر کی اچانک ریٹائر منٹ پر انگلش کرکٹرز دل گرفتہ ہیں۔
انہوں نے اس پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے، 26سالہ ٹیلر نے دل کی سنگین بیماری کے سبب گزشتہ دنوں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ای این بیل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے غمناک دن ہے، ہمیں یقین نہیں آرہا، ہم ٹیلر کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہیں، وہ انگلش کرکٹ کے ٹاپ پلیئرز میں سے ایک ہیں، یہ خبر ہمارے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی۔
ایک اور انگلش پلیئر جیسن روئے نے ٹیلر کی ریٹائرمنٹ کو'دل توڑنے والی خبر' سے تشبیہ دی، انہوں نے کہا کہ وہ بہت با صلاحیت اور محنتی شخص ہے، سابق اسپنر گریم سوان نے بھی ٹیلر سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ فیملی ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، جیفری بائیکاٹ بھی اس فیصلے پر غمزدہ نظر آئے۔