بھوآنہ میں کھیت میں گھسنے پرزمیندار نے بکریاں دریا میں پھینک دیں

50 بکریاں ہلاک، ملزم اسد شاہ اور مسلح ساتھیوں کا ریوڑ چرانے والے اور اس کے لڑکے پر تشدد

50 بکریاں ہلاک، ملزم اسد شاہ اور مسلح ساتھیوں کا ریوڑ چرانے والے اور اس کے لڑکے پر تشدد:فوٹو:فائل

KARACHI:
شراب کے نشہ میں دھت زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر غریب محنت کش کی سیکڑوں بکریاں دریا برد کر دیں ریوڑ سے 5 بکریاں اور 12سالہ لڑکے کو گن پوائنٹ پر اٹھا کر لے گئے دریا میں ڈوب کر 50 سے زائد بکریاں ہلاک باقی کو بچا لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی گاؤں اوبھان کے رہائشی محمد اسلم کا بیٹا اور بھتیجا حسب معمول اپنے ریوڑ کوچرانے کے لیے دریا کے کنارے موجود تھے کہ اچانک 2 بکریاں قریبی کھیت میں چلی گئیں جومقامی زمیندارسید اسد شاہ کا بتا یا جاتا ہے جیسے ہی اس کواطلاع ملی وہ اپنے مسلح کارندوں کے ساتھ مبینہ طور پرنشہ میں دھت وہاں پہنچ گیا اور بکریاں چراتے محمد وارث اور مزمل حسین پر تشدد کرنے لگا ساتھ ہی وہاں موجود سو کے قریب بکریوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر دریا میں پھینکنے لگا سید اسد شاہ اور اس کے متعدد ساتھیوں نے آن کی آن میں بیشتر بکریوں کو دریابرد کردیا جبکہ محمد وارث کو وہیں باندھ کر پھینک دیا اورمزمل حسین اور پانچ بکریوں کو اپنے ساتھ لے گئے شور مچانے پر ارد گرد سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بکریوں کو نکالنے کی کوشش کی مگر بہت کم کو بچایا جا سکا ۔

اس موقع پر محمد اسلم اور اس کی بیوی نے میڈیا کو بتایا ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا کردی گئی۔ 12 سالہ بیٹا بھی انہی کے قبضے میں ہے، بازیاب کرایا جائے پولیس تھانہ بھوآنہ نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Load Next Story