آسٹریلیا میں 13سو سال کے بعد آج مکمل سورج گرہن دیکھا گیا

کوئینز لینڈ: آسٹریلیا میں 13 سو سال کے بعد آج مکمل سورج گرہن دیکھا گیا.

آسٹریلیا کےشمالی علاقے کوئینز لینڈ میں80 ہزار سے زائد سائنسدان اورسیاح سورج گرہن دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ لوگوں نے مخصوص چشمے لگا کر یہ خوبصورت نظارہ دیکھا ، جیسے ہی چاند سورج کے سامنے آیا تو اندھیرا چھانے کی وجہ سے چرند پرند خاموش ہو گئے۔

سائنسدانوں نےسورج گرہن کے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا،  ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن  کی تصاویرخلائی تحقیقات میں استعمال کی جا سکیں گی،  اگلا سورج گرہن 16 اکتوبر 2126 کو آسٹریلیا میں دیکھا جاسکے گا۔