دبئی پراپرٹی شو تازہ ہوا کا جھونکا

سب کی نظریں لگی تھیں، دبئی میں ہونے والے تین روزہ پراپرٹی شو پر جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔

سب کی نظریں لگی تھیں، دبئی میں ہونے والے تین روزہ پراپرٹی شو پر جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔

سب کی نظریں لگی تھیں، دبئی میں ہونے والے تین روزہ پراپرٹی شو پر جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا، جس میں پہلی بار ایکسپریس میڈیا گروپ نے پاکستان پویلین بنایا تھا، مقصد اور مطمع نظر تھا کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جو ادارے پاکستان میں کام کر رہے ہیں، انھیں نہ صرف عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے بلکہ وہ دیگر عالمی اداروں کے اشتراک سے اپنے منصوبوں کو وسعت دیں۔

خوش آیند خبر یہ ہے کہ جن ٹارگٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پراپرٹی شو میں پاکستان پویلین بنایا گیا تھا اس کی وجہ سے پاکستان میں35 ارب روپے کی براہ راست سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ یہ ایم او یوز ورٹکس انٹرنیشنل ریئل اسٹیٹ آف پاکستان اور یو اے ای کے نامور سرمایہ کار گروپ کولوسس ایل ایل سی میں طے پایا، منصوبے کے تحت 500 مکانوں کی گرین ہاؤسنگ اسکیم بنائی جائے گی جو ایکو فری ہوں گے۔


زرمبادلہ پاکستان تو آئے ہی گا جو ملکی ترقی اور معیشت کے استحکام میں بنیاد ی کردار ادا کرے گا۔ دراصل خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی موجود ہیں جو نہ صرف اپنے وطن کی یاد دل سے نکال نہیں سکے ہیں، جو سرمایہ کار ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کریں تا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو تو ان کی اس خواہش کو ایکسپریس نے عملی روپ دینے میں رابطے کے پل کا کام کیا ہے۔

پراپرٹی شو کے دوران تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے25 ممتاز پاکستانی اداروں نے اپنے اسٹالز سجائے، تو پاکستانی کشاں کشاں چلے آئے، ان کا رش دیدنی تھا، جو آئے تھے وہ پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کا سن کر جھوم اٹھے، دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں اور تمام عالمی سرمایہ داروں کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، اس دلچسپی کی خاص وجہ یہ تھی کہ ریئل اسٹیٹ بزنس میں انھیں انتہائی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقعے نظر آ رہے تھے۔

اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے تا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے در وا ہوتے رہیں، اور وہ انتہائی اعتماد سے سرمایہ کاری کریں۔ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں گزشتہ چند برسوں کے دوران جو ترقی کی ہے، وہ انتہائی حیرت انگیز اور تیز رفتار ہے، پاکستان ایک کثیر آبادی والا ملک ہے، اور اس شعبے میں وسیع تر سرمایہ کاری کے امکانات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ جتنی زیادہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی، اتنا ہی ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہو گا، اور ایک دن انشاء اللہ ضرور آئے گا جب پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی ۔
Load Next Story