گیل کوہلی اور سرفراز خان سائیکل چلانے کا شوق پورا کرنے لگے

سائیکلنگ کا مقصد فٹنس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

سائیکلنگ کا مقصد فٹنس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل کے دوران کرکٹرز کی جانب سے اشتہارات اور دیگر کمرشل کمٹمنٹس سے دولت کمانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


رائل چیلنجرز بنگلور کے کرس گیل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان نے سائیکل چلانا شروع کردی، انھوں نے یہ شوق ایک اشتہار کی ریکارڈنگ کے دوران پورا کیا، اس کا مقصد فٹنس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس سے قبل کیوی کرکٹرز کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کپڑے کے اشتہار میں حصہ لیا تھا۔
Load Next Story