منفرد موضوع پر فلم بنانا چاہتا ہوںیارمحمد شمسی

دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی دھرتی سے دور رہنے کے باوجود اپنے کلچر اورمذہبی اقدار کو نہیں بھلاتے۔

نوجوان ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہتا ہوں، یار محمد رند فوٹو : فائل

جرمنی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد پروموٹر اور شو آرگنائزر یار محمد شمسی نے کہا ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی بھی وطن کی یاد میں تڑپتے ہیں اوراپنی دھرتی سے دور رہنے کے باوجود اپنے کلچر اورمذہبی اقدارکونہیں بھلاتے۔


مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریلز ہوں یا فلمیں کسی میں بیرون ملک آباد لوگوں کی زندگی کو موضوع نہیںبنایا گیا۔ میں نے ایسے ہی ایک مختلف اوراہم موضوع پرفلم بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش ہے جو اداکاری، ڈائریکشن، کیمرہ ورک اوردیگرتکنیکی کام میں عبوررکھتے ہوں۔میں اپنی فلم کے ذریعے جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتاہوں وہیں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحیتوںکے اظہارکا موقع دینا چاہتاہوں۔ ان خیالات کااظہار یار محمد شمسی نے ایک ملاقات کے دوران ''ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے باصلاحیت نوجوان ہیں جو بھارت یا دیگرممالک میںجاکر اپنی صلاحیتوں سے دوسرے ممالک کی ترقی میںاہم کردار ادا کررہے ہیں اگر حکومت انھی نوجوانوں کو اچھے وسائل فراہم کرے توپاکستان کی ترقی میںکسی قسم کی رکاوٹ نہیںآسکتی۔ انھوں نے بتایاکہ میں نے اپنی فلم کی کہانی پرکام شروع کردیا ہے اوران دنوں مختلف مقامات پرنوجوانوںسے ملاقاتیں کررہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ میںاپنی کاوش میںکامیاب رہوں گا اوراگلے برس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیاجائے گا۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے پاکستان کے ساتھ ساتھ جرمنی اوردیگریورپی ممالک میں بھی جائینگے۔
Load Next Story