اعجازاحمد کی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہوتا، محمد حفیظ کی پریس کلب میں گفتگو

کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر آئوٹ نہیں ہوتا، محمد حفیظ کی پریس کلب میں گفتگو فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلیے پی سی بی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ داری دی گئی تو اس کیلیے تیار ہوں۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ 13 سیریز میں معاون کوچ کی خدمات انجام دے چکا جن میں سے 11 سیریز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر آئوٹ نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی بولر جان بوجھ کر بال وائیڈبال کرتا ہے، لاہور پریس کلب نے صحافیوں میں کرکٹ کے فروغ کیلیے کلب کے احاطے میں پچ بنا کر اچھا اقدام کیا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب میں پریکٹس پچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار، ٹیسٹ کرکٹر بلاول بھٹی، پاکستان ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی بھی موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر مردان علی زیدی تھے۔ آل رائونڈر محمد حفیظ نے بلاول بھٹی کی گیند پر بیٹنگ کر کے پچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،کوئی کھلاڑی جان بوجھ کرناقص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔

لاہور پریس کلب کو مبارکباد دیتا ہوں جنھوں نے اپنے صحافی حضرات کو کرکٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلیے وکٹ بنائی امید ہے کہ یہاں سے بھی مستقبل میں اچھے کھلاڑی بن کر سامنے آئیں گے۔ اس موقع پرسابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ میڈیا کپ کے ذریعے صحافی بھی کرکٹ سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں لاہور پریس کلب میں پچ کے قیام سے خوشی ہوئی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلیے درخواست نہیں دی ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ داری سونپی گئی تو اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا، ویسے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض پہلے ہی انجام دے رہا ہوں۔

جب میں پاکستان ٹیم کے کوچنگ پینل میں تھا کو 13 میں سے 11 سیریز میں پاکستان ٹیم کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہاں اب ماضی جیسی وکٹیں نہیں ہیں جن پر ہمارے کھلاڑی کوکھیل کر مشکلات پیش آتی تھیں، وہاں بھی اب فلیٹ وکٹیں بنتی ہے جہاں پر اسپنرز کو مدد ملتی ہے، پاکستان ٹیم میں اچھے بولرز موجود ہیں جو انگلش کھلاڑیوں کیلیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی تنازعہ جنم لیتا رہا ہے اس سے بچنے کیلیے ضروری ہے کہ کرکٹرز غیر ضروری باتوں سے اجتناب کریں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں اور سیکریٹری شاداب ریاض نے یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔
Load Next Story