فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت
فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کی نمائش سے قبل کراچی میں فلم کا پریمئیرشو آج ہوگا ۔
یش چوپڑا کی آخری فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے کام کیا ہے۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ کے لیجنڈ فلم میکر اورڈائریکٹریش چوپڑاکی زندگی کی آخری رومانٹک فلم ''جب تک ہے جان'' کی پاکستان میں نمائش کے لیے مرکزی فلم سنسربورڈ نے سنسرسرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔
فلم کی نمائش سے قبل کراچی میں فلم کا پریمئیرشو آج 15نومبرکوہوگا۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، کترینہ کیف اورانوشکاشرما سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ فلم کو16نومبر سے بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مذکورہ فلم کی نمائش کے حوالے سے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ آنجہانی یش چوپڑا نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سی یادگارفلمیں بنائی تھیں اورہمیں امید ہے کہ ان کی زندگی کی آخری فلم بھی لوگوںکو بہت پسند آئے گی ۔
یہ بھی ان کی ماضی میں ریلیز ہونے والی فلموں کی طرح بہترین بزنس کرے گی اوران کی بہترین فلموں کی فہرست میں ایک شانداراضافہ ثابت ہوگی۔ لیکن دوسری طرف کچھ حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے محرم کا پہلا عشرہ کے دوران بزنس متاثر ہونے کاامکان ہے۔ کیونکہ لوگوںکی بڑی تعداد محرم الحرام کی عقیدت میں سینما گھرجانے سے گریزکرتی ہے۔ مگرمحرم کے پہلے عشرے کے بعد اس فلم کا پاکستان میں بھی اچھا بزنس ہونے کی توقع ہے۔