من پسند کردار کے ساتھ نئی فلموں میں کام کررہی ہوں امیشا پاٹیل

صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس میں میرا کیریکٹر میری مرضی کے مطابق ہو گا۔

مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں، امیشا پاٹیل فوٹو : فائل

بالی وڈ کی اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ نئی فلموںمیں کام کررہی ہوں ۔نئی فلموں میں اپنی پسند کے کردار کروں گی ۔


انھوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ضرور کیا ہے کہ صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس میں میرا کیریکٹر میری مرضی کے مطابق ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا ایک مزا ہے اور یوں تو اب تک متعدد کمرشلز کر چکی ہوں لیکن حال ہی میں جیولرز کے کمرشل کو کرکے بہت انجوائے کیا۔

امیشا پاٹیل نے کہا کہ اس وقت بالی وڈ میں نئی اداکارائوں کی بھرمار ہے اور پروڈیوسرز بھی نئی فنکارائوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کو اس لیے ترجیح دے رہے ہیں کہ انھیں کم بجٹ میں نئی اداکارائیں باآسانی مل جاتی ہیں جب کہ مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ عنقریب ایک فلم سائن کرنے جارہی ہیں جس میں ان کی پسند کا کیریکٹر فائنل ہوا ہے۔
Load Next Story