ورلڈ کپ 2014 شائقین کو اسٹیڈیمز لانے میں دشواری ہوگی

برازیل میں مقامی افراد کی فٹبال میں عدم دلچسپی نے منتظمین کیلیے خطرے کا الارم بجادیا۔

برازیل میں مقامی افراد کی فٹبال میں عدم دلچسپی نے منتظمین کیلیے خطرے کا الارم بجادیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل کو میگا ایونٹ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیمز لانے میں دشواری کا سامنا رہے گا۔


پانچ مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن برازیل میں مقامی شائقین کی فٹبال میں عدم دلچسپی نے منتظمین کیلیے خطرے کا الارم بجا دیا ہے،برازیل میں فٹبال میچز دیکھنے کیلیے جانے والوں کی اوسط تعداد امریکا اور چین سے بھی کم ہے، حالیہ جائزہ رپورٹس کے مطابق برازیلین کلبز کی جانب سے شائقین کو اسٹیڈیمز لانے کیلیے متعارف کرائی جانے والی اسکیمزکے باوجود رواں برس میدانوں میں ان کی حاضری کی شرح گری، اسٹوشوز کنسلٹنسی کے مطابق برازیلین فرسٹ ڈویژن میچزمیں شائقین کی گرائونڈ میں آمد کی شرح 8 فیصد نیچے آئی،اوسط آمد 13 ہزار سے بھی کم رہی۔

بڑے کلبز سائو پائولو اور کورنتھیاس کے میچز میں تو تواتر سے 30 ہزار سے زائد شائقین میدان میں آئے لیکن مجموعی اوسط 10 ہزار سے کم ہے، انفرادی طور پر جائزہ لیں تو اسٹرائیکر نیمار کی ٹیم سانتوس کیلیے ہوم سیزن میں شائقین کی شرح 7788 رہی، سائو پائولو کے ایک اور کلب میں اوسطاً 4162 لوگ میچز دیکھنے آئے۔
Load Next Story