آئی پی ایل رشی کپورنے پاکستانی پلیئرزکو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا
جب آئی پی ایل میں پاکستانی کمنٹیٹرز اورکوچز کام کررہے ہیں تو پھر وہاں کے کرکٹرز کو شامل کیوں نہیں کیا جارہا، رشی کپور
جب آئی پی ایل میں پاکستانی کمنٹیٹرز اورکوچز کام کررہے ہیں تو پھر وہاں کے کرکٹرز کو شامل کیوں نہیں کیا جارہا، رشی کپور: فوٹو: فائل
بھارتی اداکار رشی کپور نے انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی پلیئرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہا کہ جب آئی پی ایل میں پاکستان کے کمنٹیٹرز اور کوچز کام کررہے ہیں تو پھر وہاں کے کرکٹرز کو شامل کیوں نہیں کیا جارہا، انکا کہنا تھا کہ اگراداکاروں کی بات کی جائے تو اداکار فواد خان بھی تو وہیں کے ہیں جنھیں نئی فلم 'کپوراینڈ سنز' میں پسند کیا جارہا ہے۔