کرس گیل کے ہاں ننھی پری کی آمد

کرس گیل رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کرس گیل رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو:فائل

رائل چیلنجرز بنگلور کے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز ان دنوں بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ میں رائل چینلجر بنگلور کی جانب سے ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم جب انہیں ننھی پری کی آمد کی خوشخبری ملی تو انہوں نے ایونٹ کو چھوڑ کر گزشتہ روز ہی جمائیکا کی فلائٹ پکڑی اور فوراً اپنے گھر پہنچ گئے۔


پہلے بچے کی پیدائش پر کرس گیل اور ان کی فیملی میں بے حد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ جارح مزاج بلے باز جمعے کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ بیٹی کی پیدائش پر بھی کرس گیل اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے اور انہوں نے فیس بک پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی بیٹی "بلش" کو کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ جس پر کرس گیل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی "بلش" رکھ دیا ہو۔

https://www.facebook.com/ChrisGayleSpartan/photos/a.207482476044754.44257.207472819379053/852378478221814/?type=3&permPage=1

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کے دوران خاتون رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا انہوں نے میچ میں اچھی کارکردگی اسی لیے دکھائی تاکہ وہ انہیں انٹرویو دے سکیں جب کہ ساتھ ہی انہیں کچھ وقت ساتھ گزارنے کی دعوت دیتے ہوئے کرس گیل نے کہا "ڈونٹ بلش بے بی"۔ خاتون رپورٹر سے اس طرح کی بات کرنے پر کرس گیل کو 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story