جامعہ اردو رجحان ٹیسٹ کی کارروائی این ٹی ایس کے حوالے

داخلے 25 نومبر سے ہونگے،شیخ الجامعہ کی زیرصدارت اکیڈمک اجلاس میں منظوری.

داخلے 25 نومبر سے ہونگے،شیخ الجامعہ کی زیرصدارت اکیڈمک اجلاس میں منظوری. فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیور سٹی نے رجحان ٹیسٹ کے حامل تمام شعبہ جات کے داخلوں کی کارروائی کاعمل نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے حوالے کردیا ہے۔


جبکہ کلیہ سائنس کے مزید 3 شعبوں میں داخلوں کو این ٹی ایس ٹیسٹ سے مشروط کردیاہے تاہم داخلوں کامیرٹ اورطریقہ کاراردویونیورسٹی خود طے کرکے این ٹی ایس کے حوالے کرے گی رجحان ٹیسٹ کے حامل تمام شعبوں کے داخلہ فارم آن لائن وصول کیے جائیں گے یونیورسٹی میں داخلے 25 نومبر اور کلاسز یکم فروری سے ہوں گی۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر قیصر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل نے امور کی منظوری دی،داخلہ انچارج ڈاکٹرطاہرعلی نے بتایا کہ کیمسٹری،بائیوکیمسٹری اور مائیکروبیالوجی میں داخلے این ٹی ایس ٹیسٹ پردیے جائیں گے ٹیسٹ میں 40نمبرلینے والے امیدوارکامیاب ہونگے، داخلہ فارم انٹرنیٹ پرموجود،آن لائن جمع اور براہ راست این ٹی ایس کوموصول ہونگے، این ٹی ایس کامیاب امیدواروں کی میرٹ کےمطابق حتمی داخلہ فہرست بھی جاری کرے گا،اوپن میرٹ کے حامل شعبوں میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار خود فارم جمع کراسکیں گے،کلیہ فارمیسی کے تحت شعبہ فارمیسی پریکٹس قائم کیا جائے گا ،جامعہ کے تحت مدارس کے طلبا کو سند معادلہ (Equivalence Certificate ) کی منظوری دی گئی،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسنادکی توثیق اور شعبہ نباتیات کے ساتویں سمیسٹر کا کورس تبدیل کرکے معاشی نباتیات کردیا جائے گا۔
Load Next Story