کنٹونمنٹ کے علاقوں میں شکایات کا نوٹس نہیں لیا جائیگا واٹر بورڈ
مکین شکایات واٹر بورڈ کے بجا ئے اپنے علا قے کے کنٹو نمنٹ بورڈ میں درج کرائیں۔
مکین شکایات واٹر بورڈ کے بجا ئے اپنے علا قے کے کنٹو نمنٹ بورڈ میں درج کرائیں۔ فوٹو: فائل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کنٹونمنٹ بور ڈ کے علا قوں میں فراہمی و نکا سی آب کی شکایات کا آئندہ کو ئی نو ٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ادارے کے تر جمان نے کنٹو نمنٹ بورڈ کے علا قہ مکینوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ فراہمی و نکا سی آب سے متعلق شکایات واٹر بورڈ کے بجا ئے اپنے علا قے کے کنٹو نمنٹ بورڈ میں درج کرائیں۔
یہ فیصلہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے کی، اجلاس میں ادارے کے ڈی ایم ڈی ، شعبہ ریونیو کے افسران اور چیف انجینئر ز نے شر کت کی ، اجلاس میں بتا یا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علا قوں میں کثیر المنزلہ عما رات کا سلسلہ زور و شور سے جا ری ہے،کنٹو نمنٹ بورڈ نے واٹر بورڈ کی مشاورت کے بغیر کثیر المنزلہ پروجیکٹس کی منظوری دے دی ۔
ان پروجیکٹس کو پا نی اور سیوریج سہولیات فراہم کر نا واٹر بورڈ کے لئے ممکن نہیں واٹر بورڈ کی منظوری کے بغیر ان پروجیکٹس کا سیوریج سسٹم واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام چیف انجینئر ز کو ہدایت کی کہ وہ ایسے تمام پروجیکٹس کی نشا ندہی کریں واٹر بورڈ ان علا قوں کے بیٹر منٹ ٹیکس سے محروم ہے ،اس ضمن میں واٹر بورڈ نے ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ اسٹیٹ کے نا م ایک مراسلہ میں کہا تھا کہ کراچی میں وا قع تمام کنٹونمنٹ بورڈ کو پا بند کیا جا ئے کہ وہ اپنے علا قوں میں مستقبل کے نئے تر قیاتی و تعمیراتی منصو بوں کو منظوری کے لیے پیش کر نے سے قبل پا نی و نکاسیآب کی بنیادی شہری سہو لیات کی دستیابی کو یقینی بنا نے کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے پیشگی اجازت نا مہ ضرور حا صل کریں، مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ شہر کراچی کی منظم انداز اور ایک مر بوط منصوبہ بندی کے تحت تر قی کے لئے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ شہری ادارے با ہمی طور پر مثا لی تعا ون کے ذریعے فرائض سر انجام دیں ۔