سوئٹزرلینڈ میں منی لانڈرنگ کیس بحال نہیںہونگے نائیک

وہاں کسی کیخلاف کو فوجداری مقدمہ نہیں،ایک انکوائری تھی جو ختم ہوچکی،وزیرقانون

وہاں کسی کیخلاف کو فوجداری مقدمہ نہیں،ایک انکوائری تھی جو ختم ہوچکی،وزیرقانون, فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے کہا ہے سوئٹزرلینڈمیں منی لانڈرنگ کے مقدمات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔


گزشتہ روز این آر او عمل درآمد کیس میں پیش ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا سوئٹزرلینڈ میں کسی کیخلاف فوجداری کا کوئی مقدمہ نہیں ،صرف ایک دیوانی مقدمے میں انکوائری چل رہی تھی اور وہ بھی ختم ہو چکی ہے اس لیے کسی کیس کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، وزیر قانون نے وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج ہونے کے بارے کہاکہ آج انصاف اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے ،حکومت کسی ادارے سے محاذ آرائی نہیں چاہتی اور آج محاذ آرائی کا تا اثر بھی زائل ہوگیا، انھوں نے کہا عدالت کے ہر حکم کی تعمیل ہوئی حکومت چا ہتی ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اور اس کو فروغ حا صل ہو ،جمہوریت کیلیے ان کی جماعت نے بہت قربانی دی ہے ۔

بی بی محترمہ نے جان کی قربانی دیں اور آصف علی زرداری جمہوریت کے خا طر8 سال جیل میں رہیں، انھوں نے کہا جمہوریت کے استحکام کیلیے آصف علی زرداری نے دریا دلی کے ساتھ مخلوط حوکمت قائم رکھیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی سزاکے بارے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت وزیر نہیں تھے اگرہوتے تو یہی کچھ کرتے جو انھوں نے کیا،انھوں نے کہا گیلانی کیخلاف غلط مقدمات بنائے جارہے ہیں اور اگر اس حوالے سے ان کی رائے معلوم کی گئی تو وہ درست رائے دیں گے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا اگرہرادارہ اپنی حدود میں رہے تو ملک ترقی کرتا رہے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story