پاکستان کپ اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی
مصباح الحق نے پاکستان کپ میں خیبر پختونخوا کے خلاف 82 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی
رمیز اور یونس کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 55رنز کی شراکت بنی،اسپنر حماد اعظم نے 3 وکٹیں لیں۔ فوٹو: پی سی بی
بڑھتی ہوئی عمر میں بھی مصباح الحق کے حوصلے جوان ہیں، ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر اسلام آباد کو 2 وکٹ سے کامیابی دلا دی، تجربہ کار بیٹسمین82 رنز بناکر پویلین واپس گئے۔
افتخار احمد نے48 رنز بنائے، ناکام سائیڈ کے کپتان یونس خان نے61 اور فخرزمان نے45 رنز کی اننگز کھیلی، زوہیب نے مسلسل دو گیندوں پروکٹیں لے کر3 شکار کیے۔فیصل آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ کے دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو 2 وکٹ سے شکست دی، ایک پاور لائٹ بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کی جوابی اننگز تاخیر سے شروع ہوئی، ٹیم کو ازسرنو ہدف 43 اوورز میں 201 کا دیاگیا، آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اوپنرزکامران اکمل 4، شرجیل خان 1 اور پھر ناصر جمشید 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
9 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعدکپتان مصباح الحق نے افتخار احمد کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 103رنز جوڑے، افتخار 67 گیندوں پر 48 رنزبناکر زوہیب خان کی گیند پر احمد شہزاد کا کیچ بنے، زوہیب نے اگلی گیند پر عمران خالد کو بھی اپنا شکار بنالیا، حماد اعظم نے کپتان مصباح کے ساتھ مل کر ہدف کا تعاقب جاری رکھا،153کے ٹوٹل پرحماد (17) اسٹمپڈ ہو گئے،178 کے مجموعے پر کپتان مصباح کی ہمت بھی جواب دے گئی۔
انھوں نے 104 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا، محمد اصغر نے اختتامی لمحات میں شاندار ریٹرن کیچ تھام کر محمد سمیع کی اننگز پر فل اسٹاپ لگا دیا، انھوں نے 12رنز بنائے، شاداب خان نے اختتامی اوور کی پہلی گیند پر چھکے سے میچ کا اختتام کیا، وہ 29 گیندوں پر 33رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ٹیم نے ہدف 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے،زوہیب نے 3 اور ضیا الحق نے 2 وکٹیں لیں۔اس سے قبل ٹاس جیتنے والی خیبر پختونخوا کی ٹیم46.1 اوورز میں 212رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 76رنز کی بنیاد فراہم کی، ٹیسٹ اوپنر 31رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں جکڑے گئے، فخر زمان 55 گیندوں پر 45رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، کپتان یونس خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 61 رنز بٹورے، رمیز اور یونس کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 55رنز کی شراکت بنی،اسپنر حماد اعظم نے 3 وکٹیں لیں۔