تنازعات سے فرنچائز کی ساکھ خراب اور بزنس متاثر ہو رہا ہے پریتی کا شکوہ
کیا مہاراشٹرا سے میچز دوسری جگہ منتقل کرنے سے پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا، پریتی زنٹا
کیا مہاراشٹرا سے میچز دوسری جگہ منتقل کرنے سے پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا، پریتی زنٹا. فوٹو: فائل
کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا نے کہا کہ آئی پی ایل تنازعات کی وجہ سے ان کی فرنچائز کی ساکھ خراب اور بزنس متاثر ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب بھی لیگ میں کوئی تنازع کھڑا ہو یا افواہیں پھیلتی ہیں اس سے براہ راست نقصان فرنچائزز اور اس کے مالکان کو ہوتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں نے لیگ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ پریتی زنٹا نے مہاراشٹرا سے قحط سالی کے نام پر میچز دوسری جگہ منتقل کرانے والوں سے سوال کیا کہ کیا اس سے اسٹیٹ میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا؟۔