ن لیگ پر الزام ثابت ہو گیا الیکشن کمیشن پیسے لینے والے سیاستدانوں پر پابندی لگائے عمران خان
ن لیگ پیسے لینے والوںمیںسرفہرست،اس کے لیڈرسیاست چھوڑدیں،تحقیقات سپریم کورٹ کی زیرنگرانی ایف آئی اے سے کرائی جائے
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پریس کانفرنس کررہے ہیں،اصغر خان بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اصغرخان کیس میںآئی ایس آئی سے پیسے لینے والے سیاستدانوںکی سیاسی سرگرمیوں پرفوری پابندی لگائے۔
اصغر خان کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کی زیرنگرانی ایف آئی اے سے کرائی جائے۔ائیرمارشل (ر)اصغرخان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ ن لیگ آئی ایس آئی سے پیسے لینے میںسرفہرست ہے،اس ملک میں روایت بن چکی ہے کہ چوری کوئی کرتاہے اورالزام کسی پرلگاتاہے۔ ہم پرالزام لگانے والی (ن)لیگ کے چہرے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدبے نقاب ہوگئے ہیںاورقوم جان چکی ہے کہ ایجنسیوںسے پیسے کس نے لیے ہیں، نوازشریف نے 90کے انتخابات میںآئی ایس آئی سے 35 لا کھ روپے لے کرانتخابات میںدھاندلی کی،جن لوگوں پر ایجنسیوں سے پیسے لینے ثابت ہو چکے ہیں، انھیں سیاست چھوڑدینی چاہیے،جاویدہاشمی یامجھ پرآئی ایس آئی سے پیسے لینے کاالزام ثابت ہوجائے تووہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
انھوںنے کہاکہ روایتی سیاسی جماعتیںتیسری باری کے انتظارمیںہیں،حکمران کروڑوںکے اشہتارات سیاست کی مدمیںخرچ رہے ہیں۔2013 ء کے انتخابات سے قبل اصغرخان کیس میںملوث لوگ اپنے آپکوکلئیرکروائیں۔عمران نے کہاکہ (ن)لیگ نے نگر ان وزیراعظم کیلیے کوئی مشاورت نہیںکی اورنہ ہی ہم نے شعیب سڈل کانام دیا،نگران سیٹ اپ سنجیدہ معاملہ ہے اتفاق فاونڈری نہیںکہ اکیلے ہی فیصلہ کرلیاجائے،انکاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ مک مکاکرچکی ہیںاورزرداری کے سوئس حکومت کے پاس پیسوںپرکوئی پیش رفت نہیںکی جائیگی۔