آئی ایس آئی کو کشمیری مہاجرین کے فنڈ سے70لاکھ کی ادائیگی افغان فنڈ سے گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
83لاکھ کی گاڑیاںخریدیں، مردم شماری میںبلوچستان اور سندھ رکاوٹ ہیں،شماریات ڈویژن ،اکاؤنٹس کمیٹی کی قانون سازی کی ہدایت
83لاکھ کی گاڑیاںخریدیں، مردم شماری میںبلوچستان اور سندھ رکاوٹ ہیں،شماریات ڈویژن ،اکاؤنٹس کمیٹی کی قانون سازی کی ہدایت فوٹو: فائل
KARACHI:
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کیلیے ملنے والی83 لاکھ روپے کی رقم گاڑیاں خریدنے، آئی ایس آئی کی جانب سے کشمیر مہاجرین کے فنڈ سے رقم لینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کمیٹی نے مردم شماری سے متعلق قانون سازی کی ہدایت کردی ہے۔
ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینریاسمین رحمن کی زیرصدارت ہوا۔ سیکریٹری شماریات سہیل احمد نے اجلاس کو بتایاکہ قومی مردم شماری میں بلوچستان اور سندھ رکاوٹ ہیں شیڈول کے مطابق مردم شماری ہر 10 سال بعد ہونی چاہیے مگر 14 سال سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوسکی یہ معاملہ سیاست کی بھینٹ چڑھتا ہوا نظرآرہا ہے دوصوبوں کوخدشہ ہے مردم شماری میں آبادی کم ہونے سے این ایف سی ایوارڈمیںان کونقصان ہوگامحکمہ تیارہے جیسے ہی احکام ملیںگے. مردم شماری شروع کریںگے جس پر7ارب لاگت آئے گی۔ شماریات ڈویژن کے حکام نے بتایاکہ آخری بارافغان مہاجرین کی رجسٹریشن 2005ء میںہوئی اس وقت 30 لاکھ افغان مہاجرین تھے ان کی رجسٹریشن کیلیے 2005-06ء میں 83 لاکھ روپے ملے اس فنڈسے گاڑیاں خریدی گئیں۔ اس کیس میں ملوث شمس الاسلام کوملازمت سے برخاست کردیاگیااور یہ معاملہ نیب کے پاس ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایاکہ وزیراعظم نے زمین کی فروخت پرپابندی عائد کی مگراس کے باوجود وزارت امورکشمیرنے پونچھ ہائوس پنجاب حکومت کوفروخت کردیا۔وزارت امورکشمیرکے حکام نے بتایاکہ حکومت پنجاب لیزکے پیسے نہیں دیتی تھی اس لیے فروخت کرنا پڑا۔کمیٹی نے پابندی کے باوجود پونچھ ہائوس فروخت کرنے پربرہمی کااظہارکیا۔کمیٹی نے بتایا کہ کشمیری مہاجرین کی بحالی کیلیے18کروڑ 84 لاکھ صحیح خرچ نہیں کیے گئے اوراس فنڈ سے آئی ایس آئی کورقم دینے پرحیرت کااظہارکیا۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ اس فنڈ سے 70 لاکھ آئی ایس آئی کودیے گئے۔