کراچی میں بدامنی سب کی ناکامی ہے صمصام بخاری
تشدد کی بڑی حامی متحدہ ہے، اس میں دہشتگردی کا عنصر موجود ہے، ایاز امیر کا الزام
مسئلے کا واحد حل الیکشن ہے، کبیرواسطی کی ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو : فائل
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما صمصام بخاری نے کہاہے کہ صدر زرداری کے خطاب میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آتی۔
وہ سیاسی شخصیت ہیں، انھوںنے اپنے خطاب میں سیاسی بات ہی کرنی تھی، پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی کی پالیسی خراب ہے تو عوام الیکشن میں جواب دے دیں گے، عدلیہ کو پالیسی نہیں بنانی چاہیے،کراچی کا معاملہ پوری قوم کی ناکامی ہے، اس میں حکومت، سیاستدان، ایجنسیاں کوئی بھی بری الذمہ نہیں، لگتا ہے ہم کراچی کے حالات سمجھ نہیں پارہے، الیکشن وقت پر ہوں گے، ہوتے ہیں یا نہیں، اس کا مجھے علم نہیں، ہوجائیں تو بہتر ہے لیکن کراچی کے حالات کا حل الیکشن میں بھی نہیں۔
جو بھی حکومت آئے اس کوایم کیو ایم کو ساتھ رکھنا پڑیگا، ایم کیوایم کوووٹ پڑتے ہیں چاہے وہ کسی بھی طرح سے پڑیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز امیر نے کہاکہ اگر پنجاب حکومت سٹے آرڈرپر چل رہی ہے تو حکومت عدالت میں چلی جائے، انھوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں تشدد کی سب سے بڑی حامی جماعت ایم کیوایم ہے، اس میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے، سینئر سیاستدان کبیرعلی واسطی نے کہاکہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان لڑائی ختم ہوہی نہیں سکتی۔ کراچی کی صورتحال کا حل اب صرف الیکشن ہی ہے، وہاں الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت نہیں رہے گی، کراچی کے حالات ہی لے ڈوبیں گے۔