بھارت میں شدیدگرمی کی لہر 100 سے زائد افراد ہلاک

تلنگانہ میں45افراد، آندھرا پردیش میں17اور اڑیسہ میں43افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، حکام

تلنگانہ میں45افراد، آندھرا پردیش میں17اور اڑیسہ میں43افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، حکام فوٹو:فائل

KARACHI:
بھارت میں شدیدگرمی کی لہر کی وجہ سے اب تک100 سے زائدافرادہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق گرمی کی شدت کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ تعمیرات جیسے بیرونی کام روک دیے گئے ہیں۔ بھارت میں عام طورپرگرم ترین مہینے مئی اور جون ہوتے ہیں مگربعض بھارتی ریاستوںمیں قبل ازوقت ہی شدیدگرمی کا آغاز ہوگیا اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈسے بھی تجاوز کرگیاہے۔


بھارتی حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ریاست تلنگانہ میں 45افراد ہلاک ہوئے جبکہ آندھرا پردیش میں 17 اور اڑیسہ میں 43 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Load Next Story