آئندہ عام انتخابات صاف وشفاف ہونگے بلاول بھٹو زرداری

عوام اس مرتبہ بھی پیپلزپارٹی کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے،نوابشاہ میں خطاب

نوابشاہ:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ ملاقات کررہے ہیں،فریال تالپور بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات صاف وشفاف ہونگے۔


سندھ اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ پی پی کو ووٹ دے کرکامیاب بنایا ہے اس مرتبہ بھی عوام پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کرکامیاب بنائیں گے، یہ بات انھوں نے یہاں بدھ کو زرداری ہائوس میں ارکان سندھ اسمبلی و صوبائی وزرا سے تعارفی اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو زرداری نے ہرایک رکن سندھ اسمبلی سے انٹرویو کیااور گزشتہ 4برسوں میں ان کے حلقوں کے ترقیاتی کاموں اوردیگرامورکی معلومات حاصل کیں۔انھوں نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے،عوام سے رابطہ رکھنے اور آئندہ عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے مفاہمتی پالیسی کے تحت جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔شہید بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت عوام کی بنا کسی امتیاز کے خدمت کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جوفیصلہ دیا ہے وہ پیپلزپارٹی کے اس موقف پر تصدیق کی مہر ثبت کی ہے کہ دھاندلی کرا کر پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ہرایا گیا مگر اب دھاندلیوں کا زمانہ بیت چکا۔
Load Next Story