عراق 10شہروں میں13بم دھماکے19افراد ہلاک 150زخمی
13بم دھماکے دارالحکومت بغداد سمیت10شہروں میں ہوئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کرکوک میں ہوئیں، عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا.
13بم دھماکے دارالحکومت بغداد سمیت10شہروں میں ہوئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کرکوک میں ہوئیں، عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا. فوٹو: رائٹرز
عراق میں13بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں19 افراد ہلاک اور150سے زائد زخمی ہوگئے۔
بم دھماکے اور فائرنگ بغداد اور دیگر9 شہروں میں ہوئی، ابھی تک کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکوک میں ہونے والے 2کار بم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے، ایک اور دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلہ میں کار بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور77 زخمی ہوئے۔
فردوس اسکوائر پر ہونے والے دھماکے نے ایک شخص کی جان لی۔ دھماکے میں6 افراد زخمی بھی ہوئے، دارالحکومت بغداد میں ہونے والے2 زور دار دھماکوں سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور15 افراد زخمی ہوگئے، دیالہ اور صلاح الدین میں مزید4 بم دھماکوں اور فائرنگ میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔