مشتاق کے بطورعبوری کوچ تقرر کی اطلاعات سے انضمام لاعلم
فیصلہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں، پی سی بی کو کوئی مشورہ نہیں دیا، چیف سلیکٹر
کوآرڈینیٹرکے فرائض سرانجام دینے کیلیے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ساتھ بٹھایا، انضمام الحق۔ فوٹو: فائل
انضمام الحق نے مشتاق احمد کے بطور عبوری ہیڈ کوچ تقرر کی اطلاعات پر لاعلمی ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس کے مستعفی ہونے پر ہیڈ کوچ کا عہدہ تاحال کسی موزوں شخص کی تقرری کا منتظر ہے، اس حوالے سے پی سی بی کے مختلف ملکی و غیر ملکی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ دورہ انگلینڈ سے قبل اگر مستقل کوچ کا فیصلہ نہ ہوا تو مشتاق احمد کوعبوری طور پر تعینات کرکے قومی ٹیم کے ہمراہ بھیجا جائے گا، سابق لیگ اسپنر انگلش ٹیم کے ساتھ کام کا تجربہ رکھنے کی وجہ سے موزوں سمجھے جا رہے ہیں۔
فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر صدارت ہوئی، اس میں دیگر سلیکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کے ساتھ مشتاق احمد بھی شریک تھے، اس کے بعد میڈیا میں اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ عبوری ہیڈ کوچ بنائے جانے کے پیش نظر ان کی رائے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنانے کے بارے میں پی سی بی کو کوئی مشورہ نہیں دیا، یہ بورڈکا کام ہے، میں اپنے دائرہ کار میں رہنا زیادہ پسند کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے ہیڈ کوچ ہیں،لیگ اسپنر سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے مابین کوآرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اس لیے انھیں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ساتھ بٹھایا تھا۔