میرواعظ کی اوآئی سی کے اجلاس میںشرکت سے معذرت

39ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد14نومبر کوجبوتی روانہ ہوگا.

39ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد14نومبر کوجبوتی روانہ ہوگا. فوٹو: اے ایف پی

اوآئی سی کی39ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل پاکستان نے کہاہے کہ یہ اجلاس پاکستان اورمسلم دنیاکوکشمیریوں اور فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکے ساتھ اظہاریکجہتی کی توثیق کرنے کاموقع فراہم کرے گا۔


پاکستان کی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران او آئی سی کے کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے ذمے داروںسے ملاقات کے علاوہ رابطہ گروپ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔اس دوران اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل نے حریت کانفرنس(ع)کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کواجلاس میںشرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

تاہم میرواعظ نے چند مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ پاکستانی وفدوزیر خارجہ حناربانی کھر کی سربراھی میں14نومبرکوجبوتی روانہ ہوگا۔دریں اثنا حریت چیئرمین اپنے دیگررفقاکے ہمراہ دلی میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کے ساتھ مجوزہ دورہ پاکستان اوردیگراہم معاملات پرگفت وشنید کے بعدواپس سرینگر پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story