حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی167پوائنٹس کا اضافہ
مارکیٹ میں358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی
مارکیٹ میں358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی۔ فوٹو : فائل
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی سے نکل آئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمائے میں 41 ارب 50کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبار کا آغاز 0.31 پوائنٹس کی معمولی مندی کے ساتھ ہوا لیکن بعد ازاں پاور، فیول،آٹو، ریفائنری اور پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی خریداری کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔
ایک موقع پرانڈیکس33800کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تھا تاہم بعدمیں بعض شعبوں میں منافع کے لیے فروخت کی وجہ سے اس میں کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 81.85 پوائنٹس کی تیزی سے 19538.04 پوائنٹس،کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.20 پوائنٹس بڑھ کر 23242.95 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 268.54 پوائنٹس بلند ہو کر 59231.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں36.18فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 20 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا۔