پاک بھارت ہاکی پلیئرزآئندہ ماہ انگلینڈ میں آمنے سامنے
سابق اسٹارزکے درمیان 3میچز ہوںگے،انعقاد خوش آئند ہے،سیکریٹری پی ایچ ایف
سابق اسٹارزکے درمیان 3میچز ہوںگے،انعقاد خوش آئند ہے،سیکریٹری پی ایچ ایف فوٹو؛ ہاکی انڈیا
پاک بھارت ہاکی پلیئرزآئندہ ماہ انگلینڈ میں آمنے سامنے ہوںگے، روایتی حریفوں کے درمیان3 میچزکی سیریز سلوہ میں ہو گی، سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان میچزپر کوئی اعتراض نہیں، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس کا فائدہ دونوں ملکوں کی ہاکی کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان سرد مہری کی وجہ سے دونوں ملکوں کی ہاکی ٹیمیں9سال کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں، ماضی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہوم اینڈ اوے کی بنیادوں پر سیریزکے متعدد پروگرامز ترتیب دیے، ابتدائی مرحلوں میں ہاکی انڈیا کی طرف سے یقین دہانیوں کے باوجود حکومتی وجوہات کو جواز بنا کر بلو شرٹس کو پاکستان بجھوانے سے انکار کیا جاتا رہا، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، انگلینڈ میں قائم سلوہ ہاکی کلب نے پاکستان اور بھارت کے سابق ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان 3 میچزکی میزبانی کا بیٹرا اٹھایا، سیریز کے منتظم گرلال بٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دنیائے ہاکی کے2 بڑے نام ہیں، دونوں ملکوں کے سابق کھلاڑیوں کے درمیان3 میچوں کی سیریز کا انعقاد دلچسپ ہوگا۔
ہاکی سیریز کے تمام میچ سلوہ میں قائم ہاکی کلب میں13، 14 اور 15مئی کو ہوں گے، پاکستانی ٹیم میں محمد عتیق، محمد رضوان، محمد خالد، عدنان ذاکر، اختر علی، محمدعمران، محمد شریف، محمد حسین، محمد ثقلین، ریحان بٹ، سلمان اکبر، محمد ارشد، بابر عبداللہ، علی افراز اور طارق عزیز شامل ہیں جبکہ طاہر زمان ٹیم کے کوچ ہوں گے، بھارتی ٹیم میں دیپک ٹھاکر، پرپجوت سنگھ، سرونتیج سنگھ، یوراج والمیکی، گبراج سنگھ، کملدیپ سنگھ، ہرپال سنگھ، وکرم کنتھ، راجپال سنگھ، نسلیش اپانا، ایندرجیت سنگھ، گورجندر سنگھ، تیرون پریرا، کنڈانڈا اپانا اور بوپیا کنڈانڈا شامل ہیں، ٹیم کے کوچ سندیپ سگوان ہوں گے، ادھر سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کو ان میچزپر کوئی اعتراض نہیں،سابق کھلاڑیوں کے درمیان سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے۔