آسٹریلوی امپائر بروس اوکسنفورڈ نے ہاتھوں میں حفاظتی شیلڈ پہن لی

گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ میں ان کا یہ انداز ناظرین کو منفردلگا۔

شیلڈ جارحانہ اسٹروک کی صورت میں انہیں اپنا تحفظ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھی۔ فوٹو : فائل

آئی پی ایل میچ میں اتوار کو آسٹریلوی امپائر بروس اوکسنفورڈ نے حفاظتی شیلڈ پہن کر فیلڈ میں فرائض انجام دیے


گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ میں ان کا یہ انداز ناظرین کو منفردلگا۔ جس میں وہ بازؤوں میں حفاظتی شیلڈ پہنے ہوئے موجود تھے، جو جارحانہ اسٹروک کی صورت میں انہیں اپنا تحفظ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں کئی واقعات میں امپائرز بھی بیٹسمینوں کے خطرناک شاٹس پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
Load Next Story