بے لگام ویسٹ انڈین پلیئرزکی سرزنشفائنل جیتنے پرمتنازع باتیں کیںآئی سی سی
جیت اور ہار دونوں میں وقار برقرار رکھنا ہی کرکٹ کا حسن ہے، آئی سی سی
جیت اور ہار دونوں میں وقار برقرار رکھنا ہی کرکٹ کا حسن ہے، آئی سی سی:فوٹو : اے ایف پی
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بے لگام ویسٹ انڈین کرکٹرز کی سرزنش کردی گئی۔
دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ارکان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا انعقاد بہترین ماحول میں ہوا اور شائقین نے اپنے پسندیدہ کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا، چیمپئن بننے والی ویسٹ انڈین مینز اور ویمنز ٹیمیں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں لیکن کیریبیئنزنے میڈیا کے سامنے جس طرح کے متنازع باتیں کیں وہ قابل قبول نہیں، لاکھوں شائقین کے سامنے جوش میں ہوش کھونا کسی طور مناسب نہیں تھا، اگرچہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے معذرت بھی کرلی لیکن دوسروں کی ذاتیات پر حملے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو زیب نہیں دیتے۔
آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ جیت اور ہار دونوں میں وقار برقرار رکھنا ہی کرکٹ کا حسن ہے، پلیئرز کو حریفوں، شائقین اور اسپانسرز کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔