بدین کی 5 تحصیلوں کے99 پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیئے گئے

ضلع بدین میں 576 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 1765 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

الیکشن آفس بدین نے 3 ماہ قبل کرائے گئے پولنگ سروے کی رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

بدین ضلع کی 5 تحصیلوں کے 99 پولنگ اسٹیشنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔


الیکشن آفس بدین نے 3 ماہ قبل کرائے گئے پولنگ سروے کی رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہے جس کے مطابق ضلع بدین میں 576 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 1765 پولنگ بوتھ ہوں گے.

الیکشن دفتر بدین کی رپورٹ کے مطابق تحصیل بدین میں 22 گولارچی ، 13 ٹنڈو باگو 14، تلہار 15 اور مالکی کے 35 پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے گئے ہیں۔ بدین تحصیل میں117 پولنگ اسٹیشن، شہید فاضل راہو میں 111 مالکی میں 118، تلہار میں 119 اور ٹنڈو باگو تحصیل میں 114 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔
Load Next Story