مٹیاری میں ہیپاٹائٹس سے متعلق سیمینار ڈاکٹر ایاز میمن و دیگر کا خطاب
مرض کا علاج ممکن ہے۔
اس مرض کی بنیادی وجہ آلودہ پانی، استعمال شدہ سرنج اور بلیڈ، ہوٹل کا غیر معیاری کھانا، اور متاثرہ مریض کا برش، کنگھی اور صابن استعمال کرنا ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
خطرناک مرض ہپٹاٹائٹس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے سندھ حکومت کے پروگرام کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر زاہد میمن کی میزبانی میں گرلز ڈگری کالج مٹیاری میں ایک روزہ سیمینارمنعقدہوا ، ڈپٹی کمشنر شاہد ظفر لغاری، پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز میمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری نے حکومت سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں ہیپٹاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے ہر ضلع میں خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
جہاں مریضوں کا مفت علاج اور مرض کی تشخیص کی جائے گی۔ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اکرم گھمن نے اس مرض کی بنیادی وجہ آلودہ پانی، استعمال شدہ سرنج اور بلیڈ، ہوٹل کا غیر معیاری کھانا، اور متاثرہ مریض کا برش، کنگھی اور صابن استعمال کرنا ہے، جو کہ اس مرض کے عام ہونے کا ذریعہ ہے، تاہم مرض کا علاج ممکن ہے ، سیمینار میں دستاویزی فلم اور سلائیڈ کے ذریعے حاضرین کو مرض سے متعلق آگاہی دی گئی۔