بدین کے پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کا نوٹس لیا جائے
صوبائی الیکشن کمشنر کی جانبداری کی تحقیقات کرائی جائے، سائیں بخش جمالی
حاجی سائیں بخش جمالی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم سے بدین ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کا نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ ہم خیال کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع بدین کے آرگنائزر حاجی سائیں بخش جمالی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر مبینہ طور پر سیاسی دبائو ڈال کر بدین کے پولنگ اسٹیشنوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹنڈو باگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی شکست دیکھ کر ابھی سے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان کارڈ کا جھانسہ دے کر ہزاروں مرد و خواتین سے شناختی کارڈ کیلیے ہیں ، سندھ میں پیپلز آرڈیننس کی منظوری کے بعد پی پی کی عوامی مقبولیت میں کمی کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن پر دبائو ڈال کر ضلع بدین کی 5 تحصیلوں میں پولنگ اسٹیشن تبدیل کروائے گئے ہیں۔
حکومت کا یہ عمل قابل مذمت ہے اور مسلم لیگ ہم خیال اس کی مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم سے بدین ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کی جانبداری کی تحقیقات کرائی جائے۔