کسی کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے موثر اقدامات کیے جائیں، سکندر خشک کا اجلاس سے خطاب

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 12 محرم تک کام کرے گا۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک اور ونگ کمانڈر انڈس رینجرز خواجہ مسعود احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔


جس میں ماتمی اور تعزیے کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر صفائی کے علاوہ روشنی اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 12 محرم تک کام کرے گا، کنٹرول روم میں محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ سے 24 گھنٹے فون نمبر0235-541609، فیکس 0235-541601 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story