مختلف صنعتوں میں بجلی چوری کیے جانے کاانکشاف
وزارت پانی و بجلی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ٹیمپر ڈمیٹر پکڑ لیے، ذرائع
وزارت پانی و بجلی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ٹیمپر ڈمیٹر پکڑ لیے، ذرائع فوٹو : ایکسپریس
وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بجلی چوری کی روک تھام کیلیے قائم انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے مختلف صنعتوں میں بجلی چوری کیلیے استعمال ہونے والے ٹیمپر شدہ میٹر پکڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ نئی سیکریٹری پانی و بجلی کے چارج سنبھالنے کے بعد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلیے انسٹی ٹیوشنل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے اور اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ یومیہ بنیادوں پر کی جاسکے اور اگر کہیں اداروں کے افسران و حکام کی کوتاہیوں اور غفلت کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں تو انہیں دور کیا جا سکے لیکن اس کے ساتھ فیلڈ فارمشنز میں بھی چیکنگ و مانیٹرنگ کا سخت نظام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف رہائشی،کمرشل اور انڈسٹریل ایریاز میں جا کر بجلی کے میٹروں کی چیکنگ کی جارہی ہیں اور جدید آلات کی مدد سے فیکٹریوں ورہائشی اور کمرشل صارفین کو سپلائی کی جانے والی بجلی کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس چیکنگ کے دوران ایسے میٹر بھی پکڑے گئے ہیں جو بجلی چوری میں استعمال ہورہے تھے اور صارفین جب چاہتے تھے یہ میٹر بند کردیتے تھے اور جب چاہتے تھے اس چلادیتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کیس سامنے آنے کے بعد تمام میٹروں کی چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ بجلی چوری روکی جاسکے اور اس مد میں ہونے والے نقصان کو روک کر توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے وسائل بڑھائے جا سکیں۔