دہشت گردوں کیخلاف ایکشن پلان بنایا جاچکاگورنر سندھ
علمائے کرام نے محرم الحرام میں مکمل مذہبی آہنگی کی یقین دہانی کرائی ہے
آرٹس کونسل کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں گفتگو۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل
ISLAMABAD:
دہشت گردوں کے آگے جھکے ہیں اور نہ جکھیں گے، ہم نے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی کی نئی چھ منزلہ عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،گورنر نے کہا علما سے محرم الحرام کے حوالے سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں، اس ماہ کے دوران مذہبی ذہنی ہم آہنگی کے حوالے سے انھوں نے حکومت کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے، انھوں نے کہا کہ ماہ محرم میں دہشت گردی کا کا خطرہ موجود ہے لیکن اس پر کڑی نظر رکھی جائے گی، ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں ملک میں امن امان کا مسلئہ سب سے اہم ہے لیکن حکومت اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہی ہے۔
کراچی میں جرائم پر قابو پانے لیے سب مل جل کر کام کرنا ہوگا، ہم جلد اس پر قابوپا لیں گے، گورنر نے کہا کہ آرٹس کونسل عوام کو بہترین تفریح کے ذرائع مہیا کررہی ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے، پورا سال آرٹس کونسل میں سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں ، اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے آرٹس کونسل کے نئے منصوبوں اور زیر تعمیر عمارت میں ہونے والی تبدیلوں سے آگاہ کیا اورگورنر سندھ کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے آرٹس کونسل کی نئی عمارت اور منصوبوں کی تعمیر کے لیے12کروڑ کی خطیر رقم جاری کی۔