ملک میں شیعہ اور سنی کا کوئی جھگڑا نہیںمعراج الہدیٰ

جماعت اسلامی کی کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے علما ئے کرام کا خطاب

جماعت اسلامی کی کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے علما ئے کرام کا خطاب ، فوٹو : فائل

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کہاکہ ملک میں شیعہ اور سنی کا کوئی جھگڑا نہیں۔


ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نورحق میں ''مذہبی رواداری اورحرمت رسولؐ کانفرنس '' سے خطاب میں کیا،کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کی،کانفرنس سے محمد حسین محنتی، مولانا ابراہیم حنیف اور دیگر نے خطاب کیا، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ ملک میں شیعہ سنی کا دشمن ہے نہ سنی شیعہ کا، کراچی میں آج ہر شہری خوف زدہ ہے کوئی محفوظ نہیں،آج ذات مصطفیؐ کو نشانہ بنایا جا رہاہے ،خاکے شائع کرنے کے بعد اب فلم جاری کی گئی ہے، تہذیب یافتہ لوگ بدتہذیبی کا مظاہرہ کررہے ہیں،دشمن کی سازش کا توڑ اتحاد اور یکجہتی سے کرنا ہوگا۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتیں سازشیں کر رہی ہیں، ہر جگہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے،کراچی میں جان بوجھ کر مذہبی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،علامہ ناظر عباس تقوی نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ سنی کاکوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں ۔
Load Next Story