یوم حضرت عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
اہلسنت والجماعت کے تحت یوم عمرفاروقؓ پر مدح صحابہ ریلی نکالی جائے گی
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے چیف کمانڈر احمد الجابری کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سیاہ ، فوٹو : فائل
یکم محرم الحرام یوم عمر فاروق ؓ دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
شہر بھر میں یوم عمر فاروقؓ کے حوالے سے سیمینار مذاکرے اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گااور ریلیاں نکالی جائینگی،فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے اہلسنت و الجماعت ملک بھر میں عشرہ فاروق ؓو حسین ؓ منائے گی، ہر مسلمان محرم الحرام میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔
ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا، انھوں نے کہاکہ ملک بھر کی طرح کراچی میں آج بعد نماز جمعہ لسبیلہ چوک سے کراچی پریس کلب تک عظیم الشان مدح صحابہ ؓ جلوس نکالے گی، انھوں نے کہاکہ جلوس کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،جلوس روکنے کی باتیں کرنے والے مدح صحابہ ؓ کے منکر ہیں، جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمے داری حکومت پر ہوگی۔