حکومت غیرقانونی حربوںپر اترآئی ہےچوہدری نثار
سندھ اسمبلی میںاپوزیشن کومرضی کی نشستیں نہ دینا خلاف آئین ہے
عوامی حمایت سے محروم حکومت من پسندنگران سیٹ اپ لانا چاہتی ہے, چوہدری نثار فوٹو: فائل
قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سندھ میں ارکان اسمبلی کو ان کی مرضی کے مطابق اپوزیشن بینچیں نہ دینا ضابطے،قانون اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے،جان بوجھ کر سندھ اور بلوچستان میں اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں کیا جارہا۔
تاکہ آئندہ صوبائی نگران حکومت کے قیام کے موقع پر اپوزیشن کی سرے سے کوئی رائے ہی شامل نہ ہو اور حکمران اپنی مرضی کا نگران سیٹ اپ لے آئیں،عوامی حمایت سے محروم حکومت اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلیے نت نئے متنازع اور غیرقانونی حربے استعمال کرنے پر اترآئی ہے۔یہ ان کی اس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن جیتنے کیلیے ہر حربہ استعمال کریںگے۔انھوں نے کہا کہ اپنی مرضی کی نشست پر بیٹھنا ہررکن اسمبلی کابنیادی جمہوری حق ہے۔انھیں اس حق سے محروم کرنیوالے دھاندلی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ آئندہ چند دنوں میں سندھ اور بلوچستان کے دوستوں سے مل کر اس سلسلے میں متفقہ لائحۂ عمل اختیار کرینگے تاکہ آئندہ الیکشن کو شفاف بنایاجاسکے ۔