ڈیوائن براوو نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی خواہش ظاہر کردی

مجھے چند آفرز موصول ہو چکی ہیں مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر

مجھے چند آفرز موصول ہو چکی ہیں مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر، فوٹو؛ فائل

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی خواہش ظاہر کر دی جب کہ وہ بطور گلوکار بھی صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ہیں۔


ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر براوو کے گانے ''چیمپئن'' نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی جب کہ اب ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں آنا بھی میرا ایک خواب ہے، میں اپنے مداحوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے خوابوں پر یقین کرنا نہ چھوڑیں۔

براوو نے کہا کہ مجھے چند آفرز موصول ہو چکی ہیں مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ کرکٹ میری اولین ترجیح ہے اور ہمیشہ رہے گی، میوزک میرے بچپن کا خواب تھا جو پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون مجھے بے حد پسند ہیں، میں بھارتی فلمیں شوق سے دیکھتا اور ہندی کے کچھ لفظ بھی بول لیتا ہوں۔
Load Next Story