ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی پہننے کا راز افشا ہو گیا

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کا راز افشا ہوگیا، کھیلوں کی دنیا میں یہ رواج عام ہے کہ ایتھلیٹس اور پلیئرز مخصوص نمبرزکی شرٹس استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔


بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، انھوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے بھی یہی نمبر منتخب کیا، کوہلی کو اس نمبر سے جذباتی لگاؤ ہے، 27 سالہ بیٹسمین کے والد پریم کوہلی 18 دسمبر 2006 کو انتقال کرگئے تھے، اس وقت کوہلی کی عمر 18 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنالیا، والد انھیں بھارتی ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے دیکھنے کی آرزو لیے دنیا سے چلے گئے تھے۔
Load Next Story